حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجتمع علماء و خطباء ممبئی انڈیا نے حوزہ علمیہ قم المقدس کے عظیم عالم اور دین شناسی پر مبنی متعدد کتب کے مصنف آیت اللہ ابراہیم امینی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت نامہ پیش کیا اور کہا کہ مرحوم مختلف موضوعات پر کئی کتابوں کے مؤلف اور موجودہ برجستہ شخصیتوں کے استاد اور حوزہ علمیہ کے بہترین استادوں میں سے تھے۔
تعزیت نامہ کا متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا اليه راجعون
معلم اخلاق، استاذ الاساتیذ، آیة الله ابراھیم امینی کی خبر رحلت نے تمام آشنایان و عاشقان مرحوم کو غمزدہ کردیا، مرحوم مختلف موضوعات پر کئی کتابوں کے مؤلف اور موجودہ برجستہ شخصیتوں کے استاد اور حوزہ علمیہ کے بہترین استادوں میں سے تھے ـ
مرحوم کی رحلت پر بارگاہ امام مھدی عج، مقام معظم رھبری آیة العظمیٰ خامنہ ای، اہل خانہ اور تمام مسلمین جہان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں . بارگاہ خداوندی میں دعا ہے کہ خدا مرحوم کے درجات کو بلند فرماے اور اہل خانہ کو صبر عطا فرماے ـ
مجتمع علماء و خطباء ممبئی انڈیا